منگل, جنوری 7, 2025
ہومLatestملک میں انٹرنیٹ بارے ڈی گریڈیشن نہیں ، پی ٹی اے

ملک میں انٹرنیٹ بارے ڈی گریڈیشن نہیں ، پی ٹی اے

اسلام آباد: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بارے ڈی گریڈیشن نہیں ،سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث عارضی بینڈ وڈتھ سسٹم میں شامل کرلی گئی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ 2جنوری کو اے اے ای 1سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی، خرابی کے پیش نظر عارضی بینڈ وڈتھ کا بندوبست کرکے سسٹم میں شامل کر لیا گیا۔

اعلامئے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بارے ڈی گریڈیشن نہیں ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے اے اے ای 1سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے تمام سروسز یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات