منگل, جنوری 7, 2025
ہومLatestبگن حملہ نامعلوم شرپسندوں کی مذموم سازش ،فریقین پرامن رہیں،سازش کی زد...

بگن حملہ نامعلوم شرپسندوں کی مذموم سازش ،فریقین پرامن رہیں،سازش کی زد میں نہ آئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم ودیگر افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ نامعلوم شرپسندوں کی مذموم سازش ہے، فریقین پرامن رہیں،سازش کی زد میں نہ آئیں،ڈپٹی کمشنرکی حالت خطرے سے باہر ،حالات قابو میں ہیں، کلیئرنس عمل جاری ہے ،گاڑیوں کا قافلہ جلد دوبارا پارا چنار روانہ کیا جائے گا۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بگن میں سرکاری گاڑیوں شرپسندوںکی فائرنگ قابل مذمت ہے، واقعے میں زخمی ہونیوالے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسودکو علیزئی ہسپتال سے ٹل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوںنے بتایا کہ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ سی ایم ایچ ٹل میں موجود ہوں، کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ اور ڈی آئی جی سمیت دیگر حکام ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، سیکیورٹی اہل کاروں نے حالات سنبھالے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حملہ نامعلوم شرپسندوں کی مذموم سازش ہے،فریقین پرامن رہیں اور سازش کی زد میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار جانے والے قافلے کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، کلیئرنس کا عمل جاری ہے، عنقریب قافلے کو دوبارہ روانہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح 10بج کر35منٹ پر قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کیلئے مذاکرات کر رہی تھی کہ اسی دوران تقریبا 40سے 50مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی جس سے ڈپٹی کمشنر، پولیس کے 3 اور ایف سی کے 2اہلکار زخمی ہوئے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات