بدھ, جنوری 8, 2025
ہومLatestلوئر کرم، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ڈپٹی کمشنر سمیت 6افراد زخمی

لوئر کرم، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ڈپٹی کمشنر سمیت 6افراد زخمی

بگن: لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شر پسندوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونیوالوں میں 3راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

آر پی او کوہاٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی ہے جس میںڈپٹی کمشنر کرم سمیت کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ایک گولی کندھے اور دو ٹانگوں میںلگی ہیں۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

مزید خبریں

احدث التعليقات