پیر, جنوری 6, 2025
ہومLatestمحسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ،...

محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ، پیشرفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس42میں مکمل کیا گیا، زیر تعمیر انڈر پاسز کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام رہنے کی زحمت سے چھٹکارا ملے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی رات گئے ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا اچانک دورہ کیا اور دونوں میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیااور انڈر پاس کے اطراف ہارٹی کلچرکیلئے احکامات دیئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور کنٹریکٹرز نے دونوں پراجیکٹس پر پیشرفت بارے وزیر داخلہ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر کام ہمہ وقت جاری ہے، دونوں منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا، محسن نقوی نے دونوں پراجیکٹس کی تکمیل ڈیڈ لائن میں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42روزکی مدت میں مکمل کیا گیا ہے، دونوں منصوبوں پر 3شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے، رات کی شفٹ میں اضافی ورک فورس لگائی جائے، نائٹ شفٹ میں تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام رہنے کی زحمت سے چھٹکارا ملے گا، سرینہ ہوٹل میں داخلے کیلئے بھی پلان ترتیب دیا جائے تاکہ مہمانوں اور مسافروں دونوں کو غیر ضروری زحمت سے بچایا جا سکے۔

انہوںنے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کی حدود میں عالی شان قومی پرچم بھی نصب کیا جائے، فروری میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات