اسلام آباد: ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ ملک بھر میںجاری دھند کے باعث ملکی ایئر لائن کا فضائی آپریشن متاثر ہے، پرواز میں تاخیر پر مسافروں کا عدم تعاون مزید تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ دھند کے باعث لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، مسافروں سے درخواست ہے کہ پرواز کیلئے بکنگ کے وقت ائیرلائن کی جانب سے رابطے کیلئے درست اور فعال نمبر کا اندراج لازمی کروائیں۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے فضائی آپریشن کی حفاظت ناگزیر سمجھتا ہے، دھند کے باعث متاثر پرواز میں تاخیر کی صورت میں طیارے اور زمینی عملے سے تعاون کیا جائے، مسافروں کی جانب سے عملے کے ساتھ عدم تعاون پرواز کی روانگی میں مزید تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ مسافر اپنی پرواز سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹر یا ویب سائٹ سے بروقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔