منگل, جنوری 7, 2025
ہومLatestسانحہ 9مئی کے 19مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

سانحہ 9مئی کے 19مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان

راولپنڈی: سانحہ 9مئی 2023 کے 19مجرمان کی سزائوں میں معافی کا اعلان کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزائوں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 67مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں،48پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا تھا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتا انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جن ملزمان کی سزائیں معا ف کی گئی ہیں ان میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللہ ولد میر داد خان، لئیق احمد ولد منظور احمد، امجد علی ولد منظور احمد، یاسر نواز ولد امیر نواز خان، سعید عالم ولد معاذ اللہ خان ،زاہد خان ولد محمد نبی، محمد سلیمان ولد سعید غنی جان، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، محمد سلمان ولد زاہد نثار، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل، سفیان ادریس ولد ادریس احمد، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ، محمد احمد ولد محمد نذیر ،محمد نواز ولد عبدالصمد، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد بلاول ولد منظور حسین اور محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان کو 2سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق تمام مجرموں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔ترجمان کے مطابق دائر دیگر رحم پٹیشنوں پر عمل درآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزائوں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپریل 2024 میں بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات