اتوار, جنوری 5, 2025
ہومLatestاسرائیل کی غزہ پر بمباری، 11فلسطینی شہید،15زخمی

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 11فلسطینی شہید،15زخمی

غزہ: اسرائیل کی المواصی کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں11فلسطینی شہید ،15 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی نام نہاد سیف زون المواصی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 11فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ سردی کے باعث غزہ میں ساتواں نومولود جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ہائپوتھرمیا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں 632اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصی کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور وہاں مذہبی رسومات ادا کیں۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے  حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملے بند اور یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو ایسی طاقت سے وار کیا جائے گا جو غزہ میں طویل عرصے سے نہیں دیکھی گئی۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات