لاہور: پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ارشد پرویز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
یاد رہے ارشد پرویز نے 1978 میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 ہزار 986 رنز اسکور کیے تھے۔