اتوار, دسمبر 29, 2024
ہومChinaچین کی سی اے ٹی ایل نے عالمی توسیع کے لئے ہانگ...

چین کی سی اے ٹی ایل نے عالمی توسیع کے لئے ہانگ کانگ کی فہرست طلب کرلی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بیٹری بنانے والی معروف کمپنی کنٹمپریری امپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) نے ہانگ کانگ میں ثانوی فہرست کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے تاکہ عالمی توسیع کے لئے فنڈز فراہم کئے جاسکیں۔

کمپنی نے شین زین سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ دستاویزات میں کہا ہے کہ سی اے ٹی ایل ہانگ کانگ لمیٹڈ کے سٹاک ایکسچینج کے مرکزی بورڈ میں اندراج کرنے اور ایچ-حصص جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جاری کئے جانے والے ایچ-حصص کی تعداد کمپنی کے کل حصص کے سرمائے کے 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی تاہم یہ اوور الاٹمنٹ آپشن کے استعمال سے قبل ہوگی۔ اوور الاٹمنٹ آپشن جاری کئے جانے والے ایچ -حصص کی تعداد کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔

سی اے ٹی ایل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اس فہرست کے ذریعے اپنی عالمی تزویراتی ترتیب کو مزید فروغ دینا، بین الاقوامی سرمایہ کی فعالیت کا پلیٹ فارم بنانا اور اپنی مجموعی مسابقت کو بڑھانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس فہرست سے حاصل ہونے والی رقم بین الاقوامی کاروبار کو مزید وسعت دینے، بیرون ملک منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بیرون ملک سرمائے کو دوبارہ لانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

سی اے ٹی ایل کے مطابق ہانگ کانگ کی فہرست "ہمارے عالمی کاروباری توسیع اور ہنگری میں ہمارے بیٹری پلانٹ اور سپین میں سٹیلانٹس کے ساتھ مشترکہ منصوبے سمیت بیرون ملک بیٹری پلانٹس کی تعمیر کو نمایاں طور پر فروغ دے گی ، جس سے ہمیں منڈی اور اپنے صارفین کی طلب کو بہتر طریقے سے پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

غیر ملکی منڈی  میں زبردست امکانات کا اظہار کرتے ہوئے سی اے ٹی ایل نے کہا کہ نئی توانائی بیٹری کی پیداوار کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اگلے 5 سے 6 سالوں میں یورپ اور شمالی امریکہ میں برقی گاڑیوں کی پیدا ہونے والے منڈی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ فہرست اب بھی اگلے سال جنوری کے وسط میں ہونے والے شیئر ہولڈرز کے اجلاس اور چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن سمیت ریگولیٹرز کی منظوری سے مشروط ہے۔

سی اے ٹی ایل کے مطابق  شیئر ہولڈرز کے اجلاس سے منصوبے کی منظوری کے بعد لسٹنگ 18 ماہ یا ایک اور متفقہ توسیع شدہ مدت کے اندر شروع کی جائے گی۔

فہرست سے متعلق دیگر تفصیلات کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر ننگ دے میں صدر دفتر کے ساتھ سی اے ٹی ایل نے دنیا بھر میں بیٹری کی 14پیداواری فیکٹریاں قائم کی ہیں جن میں جرمنی، ہنگری اور انڈونیشیا میں ایک ایک کارخانہ ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات