جمعہ, دسمبر 27, 2024
ہومLatestچین کی وسیع منڈی میں نمائشیں سرمایہ کاری کی تقویت کا ذریعہ...

چین کی وسیع منڈی میں نمائشیں سرمایہ کاری کی تقویت کا ذریعہ بن گئیں

شین زین (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر شین زین  میں حال ہی میں نمائشوں کا ایک سلسلہ منعقد ہوا، چین کی وسیع منڈی میں مواقع تلاش کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہشمند متعدد غیرملکی ایگزیکٹوز ان میں شریک ہوئے۔

دسمبر کے آغاز پر منعقدہ 2024 شین زین عالمی سرمایہ کاری فروغ کانفرنس میں 33 ممالک اور خطوں سے 700 سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی جن میں 200 سے زائد کا تعلق فارچون گلوبل 500 کمپنیوں سے تھا۔

کانفرنس میں 400 سے زائد منصوبوں پر دستخط ہوئے جن میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 900 ارب یوآن (تقریباً 125.18 ارب امریکی ڈالر) سے زائد تھی۔ ان منصوبوں میں راکویل آٹومیشن، کنور۔ برمسی اور ڈاس سولٹ سسٹمز جیسی کمپنیاں شامل ہیں جو کم بلندی کی معیشت، جدید گاڑیوں اور بائیو میڈیسن  جیسے اہم شعبوں میں کام کررہی ہیں۔

کانفرنس کی کامیابی نے شین زین کے غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباروں کو اپنی سمت راغب کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

2024 میں 15 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومتی رہنماؤں نے شین زین  کا دورہ کیا جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً دوگنا تھا۔

نمائشیں چینی منڈی کے کھلے پن  کے لئے ایک اہم ذریعہ اور محرک قوت بن چکی ہیں جو عالمی اعتماد کو بڑھا کر عالمی معیشت میں جان ڈال رہی ہیں۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات