راولپنڈی: فوجی عدالت نے سانحہ 9مئی 2023میں ملوث مزید 60مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، قانونی حق کی یقینی فراہمی اورقانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 9مئی میں ملوث مزید 60مجرمان کو سزائیں سنا دی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو10سال قید بامشقت ،جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2قیدبامشقت ، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6قیدبامشقت ، ارزم جنید ولد جنید رزاق اور علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6سال قید بامشقت سنائی گئی۔
ترجمان کے مطابق پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10سال قید بامشقت ،راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2قیدبامشقت ، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2سال قیدبامشقت ، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2سال قیدبامشقت ، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2سال قید بامشقت ،سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4سال قیدبامشقت ، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9سال قیدبامشقت ، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2سال قیدبامشقت ، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4سال قیدبامشقت ، ہیڈکوارٹر دیرسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان ولدسیعد غنی جان کو 2سال قید بامشقت ،ہیڈکوارٹر دیرسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4سال قیدبامشقت ، چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4سال قیدبامشقت ، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5سال قیدبامشقت ، جناح ہاؤس حملے میں ملوث وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6سال قیدبامشقت ، امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4سال قید بامشقت ،اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7سال قیدبامشقت ، ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2سال قیدبامشقت ، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2سال قیدبامشقت ،بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9سال قید بامشقت ،فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ترجمان کے مطابق ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3سال قید بامشقت ، راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2 سال قید بامشقت ، بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو 9سال قید بامشقت ، جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2سال قید بامشقت ، گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ر)ولد بشیر احمد محسن کو 2سال قید بامشقت سنائی گئی۔ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2سال قید بامشقت ، گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2سال قید بامشقت ، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4سال قید بامشقت ، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمن کو 7سال قید بامشقت ، بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو 9 سال قید بامشقت ،فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9سال قید بامشقت ، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2سال قید بامشقت ، بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو 9سال قید بامشقت ، خالد نوازولد حامد خان کو 9سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس کے ساتھ ہی فوجی حراست میں لئے جانے والے 9مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق و دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں۔