ہوائی: شکاگو اوہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکی ریاست ہوائی کے کہلوئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے یونائیٹڈ ایئر لائن کے طیارے کے پہیے سے ایک شخص کی لاش برآمد، لاش یونائیٹڈ ایئر لائن کی فلائٹ 202 کے کہلوئی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد جہاز کے لینڈنگ گیئر سے ملی ہے۔
ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق لاش لینڈنگ گیئر پہیے کے ایک کمپارٹمنٹ میں موجود تھی جس تک صرف ہوائی جہاز کے باہر سے ہی رسائی ممکن ہے۔
مرنے والے شخص کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ مرنے والا شخص طیارے کے اس مقام پر کب اور کس طرح پہنچا ہوگا۔ مذکورہ ایئر لائن نے تحقیقات کیلیے حکام کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔