ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومLatestپاکستان سی پیک کے تحت موجودہ خصوصی اقتصادی زونز فعال بنانے کو...

پاکستان سی پیک کے تحت موجودہ خصوصی اقتصادی زونز فعال بنانے کو ترجیح دے گا،وفاقی وزیر

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان کے منصوبہ بندی،ترقی اورخصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین- پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت موجودہ خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے قیام پر توجہ دی جائے گی۔

خصوصی اقتصادی زونز کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اقتصادی زونز میں بجلی اور پانی سمیت بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ایس ای زیڈز کے کامیاب نفاذ کے لئے نگرانی کے مضبوط طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔

احسن اقبال نے سرمایہ کاروں کی سہولت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں پر ضرورت سے زیادہ اخراجات عائد کرنے سے ان کے مفادات متاثر ہوسکتے ہیں ، موثر اور سرمایہ کار دوست سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا جو ان اقتصادی زونز کو معاشی ترقی کے اہم آلہ کار میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات