نیو یارک: ایران نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان د یتے ہوئے کہا ہے کہایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے سنگین جرم کیا اور اس کی باضابطہ ذمے داری قبول کی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔