ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومLatestدہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ نے قائد کے پاکستان کا...

دہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ نے قائد کے پاکستان کا چہرہ مسخ کردیا ، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ نے قائد کے پاکستان کا چہرہ مسخ کردیا ہے،قائد نے عمل سے ثابت کیا ایمانداری ،محنت کامیابی کی کنجی ہیں،تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مضبوط و خوشحال پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔

یوم قائداعظم پر جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مبارک ہو، بابائے قوم نے اپنی بصیرت، حکمت اور بے لوث قیادت کے ذریعے ایک آزاد ریاست کی بنیاد رکھی، ان کی قیادت نے مسلمانوں کو ایک مقصد اور منزل عطاء کی۔

انہوںنے کہا کہ قائداعظم کے 3اصول اتحاد، ایمان، تنظیم کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، آج کا دن ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کی تجدید عہد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ہمیشہ دیانتدار، اصول پسند اور کردار کے پختہ انسان تھے،انہوں نے اپنے الفاظ اور عمل سے یہ ثابت کیا کہ ایمانداری اور محنت کامیابی کی کنجی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ قائداعظم کا خواب ایک ایسی ریاست کا قیام تھا، جہاں ہر شخص کو مذہبی، سیاسی اور معاشرتی آزادی حاصل ہو، ان کی قربانیوں کے سبب ہم آج آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ نے قائد کے پاکستان کا چہرہ مسخ کردیا،ملک پر مسلط 2سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا پیغام ہمیں سکھاتا ہے کہ کسی بھی مشکل حال میں امید اور حوصلہ قائم رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ مستقل مزاجی اور قربانیوں سے بڑی سے بڑی منزل حاصل کی جا سکتی ہے، یومِ قائد ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم قائداعظم کی تعلیمات کو یاد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر مضبوط و خوشحال پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات