ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومLatestہم جنگ بندی معاہدے پر قائم، اسرائیل خلاف ورزیاں کررہا ہے،لبنانی وزیراعظم

ہم جنگ بندی معاہدے پر قائم، اسرائیل خلاف ورزیاں کررہا ہے،لبنانی وزیراعظم

بیروت: لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ جنوبی علاقوں میں لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لیے استحکام اور امن کی اشد ضرورت ہے، ہم مفاہمتی شرائط پر قائم ہے جب کہ اسرائیل خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،یہ ناقابل قبول ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں میں لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف عون اور جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین امریکی جنرل جیسپر جیفرز،کمیٹی کے رکن فرانسیسی جنرل گیلوم پونچن، لبنانی فوج میں جنوبی لیطانی سیکٹر کے بریگیڈیئر جنرل ایڈگر لونڈس اور جنوب میں کام کرنے والی بین الاقوامی افواج کے کمانڈر جنرل ارالڈو لازارو شریک ہو ئے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند اور سرحدی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس میں میقاتی نے کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے دباو ڈالا جائے۔ انہوں نے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات