بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت نے دریائے زرد کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے مزید کوششیں کرنے کا عہد کیا ہے۔ دریائے زرد چین کا دوسرا طویل ترین دریا ہے جسے "مدر ریور” بھی کہا جاتا ہے۔
نائب وزیراعظم لیو گوژونگ نے قومی عوامی کانگریس (این پی سی ) کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں بتایا کہ ریاستی کونسل اور متعلقہ ادارے دریا کے ساتھ آبی وسائل کے تحفظ اور استعمال کے لئےممکنہ حد تک سخت نظام نافذ کریں گے۔
اجلاس میں قانون سازوں نے دریائے زرد تحفظ قانون کے نفاذسے متعلق ایک رپورٹ پر بحث کی۔ اجلاس میں این پی سی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے بھی شرکت کی ۔
لیو نے دریا کے طاس میں سیلاب کی روک تھام اور قدرتی آفات میں کمی سے متعلق نظام کو بہتر بنانے، ماحول دوست اور کم کاربن پیشرفت کو تیز کرنے کا عہد کیا۔