فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شہر اقتدار اسلام آباد کے 3 بڑے ہوٹلز سیل کرکے بھاری جرمانے بھی عائد کردیے، تینوں ہوٹلز کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔
ایف بی آر کے اسٹنٹ کمشنر محمدعتیق اکبر نے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تینوں ہوٹلز کو پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے پر سیل کیا ہے۔
اسلام آباد میں سیل کیے جانے والے ہوٹلوں میں سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ کے ہوٹلز شامل ہیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق سیل کیے جانے والے ہوٹلوں پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پی او ایس رسیدیں جاری نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔