کراچی: قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے رچی رچرڈسن کو بطور ریفری 100 میچز مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کا اعتراف کیا۔
رچی رچرڈسن کو بطور ریفری 100 میچز مکمل کرنے پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹوگراف والی جرسی پیش کی گئی۔ انہوں نے شرٹ دینے پر پاکستان ٹیم اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔