غزہ: اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے،حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں کئی دھماکے کیے،24گھنٹوں سے جاری حملوں کے دوران مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس دوران حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔