ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومChinaچینی سائنسدانوں نے عالمی حدت کے مقابلے کے لئے موسمیاتی اسمارٹ فصلوں...

چینی سائنسدانوں نے عالمی حدت کے مقابلے کے لئے موسمیاتی اسمارٹ فصلوں کی کاشت شروع کردی

بیجنگ (شِنہوا) موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ مطابقت رکھنے والی فصلوں کی کاشت تیزی سے اہم ہوتی جارہی ہے، اس لئے چینی سائنسدانوں نے  اس ضمن میں ایک ایسا نکتہ نگاہ پیش کیا ہے  جو زیادہ درجہ حرارت جیسے مسائل کے باوجود فصل کی پیداواری صلاحیت کو نمایاں طریقے سے بڑھا سکتا ہے۔

عالمی درجہ حرارت میں 2 ڈگری سیلسیئس کا اضافہ عالمی فصلوں میں اوسط نقصان کو 3 سے 13 فیصد تک بڑھا سکتا ہے جو مستقبل میں غذائی تحفظ کے مسائل سے نمٹنے کے لئے زیادہ گرمی برداشت کرنے والی اقسام کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے ماتحت جینیات اور ترقیاتی حیاتیات کے ادارے کے محققین نے ایک جدید جین- تبدیلی طریقہ کار  استعمال کرتے ہوئے ٹماٹر کے ایک جین ایل آئی این5 میں ہیٹ-شاک عنصر کو شامل کیا۔ اس ترمیم سے جین میں  گرمی کا  دباؤ بڑھا یا جاتا ہے اور بلند درجہ حرارت میں پھلوں میں مٹھاس کی کمی کو دور کیا جاتا ہے۔

جرنل سیل میں حال میں شائع شدہ  تحقیقی مطالعے میں مختلف موسموں اور مقامات پر تجربات  کئے گئے جس میں  گرین ہاؤسز اور کھلے کھیت شامل تھے ۔  اس حکمت عملی نے معمول کے حالات میں ٹماٹر کی پیداوار کو 14 سے 47 فیصد تک بڑھایا اور گرمی کے دباؤ میں 26 سے 33 فیصد تک پیداوار میں اضافہ کیا جس سے گرمی سے  پیداواری نقصان کو 56 سے 100 فیصد تک روکا گیا ۔

اس کے علاوہ ٹیم کے چاول پر کئے گئے  تجربات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ جینیاتی انجینئرنگ طریقہ کار چاول کی پیداوار کو معمول کے حالات میں 7 سے 13 فیصد تک بڑھا سکتا ہےاور گرمی کے دباؤ میں 25 فیصد تک اضافہ کرتا ہے،اس سے بلند درجہ حرارت سے ہونے والے پیداواری نقصان میں 41 فیصد کمی کی جاسکتی ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات