ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومLatestاسرائیل کی غزہ پر بمباری،  مزید 25 فلسطینی شہید ، 66 زخمی

اسرائیل کی غزہ پر بمباری،  مزید 25 فلسطینی شہید ، 66 زخمی

غزہ: اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے  نصیرات کیمپ پر بمباری کی جس سے 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

صیہونی فورسز کی مختلف مقامات پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران 25 فلسطینی شہید جبکہ 66 زخمی ہو گئے۔ادھر یونیسیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے، غزہ کے بچے سردی، بیماری اور صدمے کا شکار ہیں، 96 فیصد خواتین اور بچے غذائی ضروریات سے محروم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک شہدا کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات