ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومChinaہاٹ لائن سروس بیجنگ کے شہری نظم و نسق کا چینی حل

ہاٹ لائن سروس بیجنگ کے شہری نظم و نسق کا چینی حل

بیجنگ(شِنہوا)سردیوں کی صبح برداشت کرتے ہوئے بیجنگ پبلک ٹرانسپورٹ کے بس ڈرائیور گو چھانگ یی بس کا معائنہ کرنے اور اس کا اندرونی درجہ حرارت دیکھنے کے لئے طلوع آفتاب سے قبل ہی کمپنی کے دفتر پہنچ گئے۔

صبح 6 بج کر 55 منٹ پر ٹھیک مقررہ وقت پر گو کی بس بیجنگ کے ضلع چھاؤ یانگ کی چھاؤ یانگ روڈ سٹاپ پر پہنچی تاکہ طلبہ کواٹھا کر 6 کلومیٹر دور ہوجیا لو سنٹرل پرائمری سکول چھوڑ سکے۔

یہ براہ راست روٹ چینی دارالحکومت بیجنگ کے پرائمری اور مڈل سکول کے طلبہ کو آرام دہ اور موثر نقل و حمل کی سہولت دیتا ہےجو اپنے والدین کے بغیر اپنی کمیونٹیز اورکیمپسز کے درمیان سفر کرتے ہیں۔اس سروس سے رش کے اوقات میں سکولوں کے ارد گرد ٹریفک کی بھیڑ اور پارکنگ کی مشکلات کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ رش اکثر والدین کے اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے اور لے جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

بیجنگ میں یہ سروس ستمبر 2023 میں متعارف کرائی گئی تاکہ شہری ٹریفک کے رش کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔بیجنگ میں ٹرانسپورٹ کے میونسپل کمیشن کے مطابق محکمہ تعلیم اور ٹرانسپورٹیشن سمیت مقامی حکام کی مشترکہ کوششوں سے ایسے 300 سے زائد بس روٹس شروع کئے گئے ہیں جن سے روزانہ 23 ہزار طلبہ اور ان کے والدین کی آمدورفت ہوتی ہے۔یہ سروس اپنے  چھوٹے بچوں کے ساتھ جانے والے والدین کے لئےبھی قابل رسائی ہے۔

یہ مخصوص بس سروس شہری نظم و نسق کے لئے بیجنگ کے نئے نکتہ نظر کی عکاسی کرتی ہے۔2019 میں 2 کروڑ رہائشیوں سے زائد کے حامل بیجنگ نے ”عوامی شکایات کا فوری ردعمل’ نامی جدید اقدام شروع کیا جس کا مقصدعوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور موثر انداز میں روزمرہ کی مشکلات حل کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت 60 سے زیادہ ہاٹ لائن سروسز کو ایک ہی ہاٹ لائن نمبر  12345 میں ضم کر دیا گیا ہےجو کہ رہائشیوں کے لئے اپنے خدشات کا اظہار کرنے کے بنیادی چینل کے طور پر کام کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں بیجنگ نے تقریباً 15 کروڑ عوامی شکایات پر کارروائی کی ہے جس کے حل اور اطمینان کی شرح تقریباً 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف گورنمنٹ سروس اور ڈیٹا مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن فینگ کے مطابق گزشتہ4سالوں میں بیجنگ نے خصوصی نظم و نسق کے منصوبوں کے ذریعے 60 سے زیادہ زمروں کے مسائل کو حل کیا ہے۔ ایک ہزار 8 سو سے زائد کام مکمل کئے گئےاور 400 پالیسیاں متعارف کرائی گئیں ۔

گزشتہ برسوں کے دوران "مدد کی ضرورت ہے؟ ڈائل 12345” بیجنگ کے رہائشیوں میں ایک عام جملہ بن چکا ہے۔ہاٹ لائن سروس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ غیر ملکی بھی مدد کے لئے اس سے رجوع کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

بیجنگ سٹیزن ہاٹ لائن سروس سنٹر کے مطابق غیر ملکی زبان کی خدمات اب انگریزی، فرانسیسی، جرمن، روسی، ہسپانوی، عربی، جاپانی اور کورین میں بھی دستیاب ہیں۔

فورم کے دوران عالمی سٹی ہاٹ لائن سروسز اور نظم و نسق کی تاثیر پرجاری ہونے والی جائزہ رپورٹ میں بیجنگ کے منفرد طرز حکمرانی کے ماڈل کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس میں پورے عمل کے تاثرات، جامع خدمات اور شہریوں کی شرکت شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حکمت عملی شہر کی ہاٹ لائن سروسز پر مرکوز عالمی شہری نظم و نسق کی اصلاحات کے لئے ایک "چینی حل” پیش کرتا ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات