ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومUncategorizedیورپی یونین امریکی تیل و گیس خریدےیا محصولات کا سامنا کرے، ٹرمپ

یورپی یونین امریکی تیل و گیس خریدےیا محصولات کا سامنا کرے، ٹرمپ

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین (ای یو) کو خبردار کیا ہے کہ اسے بڑی مقدار میں  امریکی تیل و گیس خریدنے کا عہد کرنا ہوگا ، بصورت دیگر اسے ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑیگا۔

ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ میں نے یورپی یونین کو بتایا کہ انہیں امریکہ کے ساتھ اپنے عظیم خسارے کو ہمارے تیل اور گیس کی بڑی مقدار کو خرید کر پورا کرنا ہوگا۔ ورنہ دوسری صورت میں ٹیکسز عائد کئے جائیں گے۔

ٹرمپ جنوری میں عہدہ سنبھالیں گے ،انہوں نے امریکہ کے تجارتی شراکت داروں بشمول یورپی یونین پر ٹیکسز عائد کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

ان کی تازہ ترین دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی یونین پہلے ہی زیادہ امریکی مائع قدرتی گیس خریدنے کی پیشکش کر چکا ہے۔

یورو سٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین نے 2023 میں امریکہ کو 502 ارب یوروز (تقریباً 542 ارب امریکی ڈالر) مالیت کی اشیاء برآمد کیں۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات