ہفتہ, دسمبر 28, 2024
ہومUncategorizedگزشتہ5 برس میں مکاؤ کو غیرمعمولی کامیابیاں ملی ہیں، چینی صدر

گزشتہ5 برس میں مکاؤ کو غیرمعمولی کامیابیاں ملی ہیں، چینی صدر

مکاؤ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ 5 ’’غیر معمولی‘‘ برسوں کے دوران مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔

شی  نے مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ایس اے آر حکومت کے استقبالیہ عشائیہ سے خطاب میں کہا کہ عالمی منظرنامے میں ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں اور صدی میں ایک بار پھیلنے والی وبائی بیماری کے پس منظر میں 5 ویں مدت کی ایس اے آر حکومت نے مکاؤ میں تمام شعبوں کے لوگوں کو چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متحرک کیا ، نتائج پر مبنی کوششیں کی، مستحکم معاشی بحالی کو یقینی بنایا اور تمام منصوبوں میں پیشرفت کی۔

شی نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران مکاؤ نے مناسب اقتصادی تنوع میں نئی پیشرفت کی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں ایک نئی سطح حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکاؤ کی سیاسی و سماجی بنیاد کی جڑیں چینی قوم اور مکاؤ سے محبت میں ہے  جو زیادہ مستحکم اور مضبوط ہیں اور اس نے عالمی اثرورسوخ اور منظر نامے میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

شی نے کہا کہ یہ قابل ذکر کامیابیاں "ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کے مکمل اور وفادار نفاذ، مرکزی حکومت اور مین لینڈ کے بھرپور تعاون اور عالمی برادری کی فعال شمولیت کی وجہ سے حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکاؤ ایس اے آر حکومت کی قیادت میں مکاؤ میں تمام شعبوں کے لوگوں کی سخت محنت اور ہمہ جہت کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات