ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے لئے ایک موسمیاتی تربیتی مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے موسمیاتی پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کے صدر عبداللہ المندوس نے ویڈیو کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ تربیتی مرکز کا قیام بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک میں موسمیاتی سائنس اور صلاحیت میں اضافے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے موسم کی پیش گوئی میں بہتری اور آفات کے خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
تربیتی مرکز ہوابازی موسمیاتی سائنس و خدمات کے موضوع پر اپنی پہلی ورکشاپ کا انعقاد 3 سے 6 دسمبر تک کر رہا ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے تربیتی مرکز کے قیام کا منصوبہ 2023 کے پالیسی خطاب میں پیش کیا تھا ۔ یہ مرکز عالمی موسمیاتی تنظیم اور عالمی شہری ہوا بازی تنظیم جیسی عالمی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر تربیتی سیشن کا انعقاد کرے گا تاکہ اس کا دائرہ کار بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک سے آگے بڑھایا جاسکے۔