جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestاحتجاج ختم ہوا نہ کسی کو ہمیں اس سے روکنے کا حق...

احتجاج ختم ہوا نہ کسی کو ہمیں اس سے روکنے کا حق ہے،اسد قیصر

پشاور :  پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ  احتجاج ختم ہوا نہ کسی کو ہمیں اس سے روکنے کا حق ہے، غیر قانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھانا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت دے دی ہے، آئین ہر شہری کو اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کا حق دیتا ہے۔26نومبر کو ظلم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شہریوں پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی، تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، افسران کو بتانا چاہتا ہوں کہ قانونی حد سے آگے نہ بڑھیں،ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا، نہ ہی ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ قید رہنماء اور کارکنوں کی رہائی پہلی ترجیح ہے، پارٹی کے شہدا کے گھروں میں جائیں گے، اس ظلم کیخلاف عالمی فورم پر بھی آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھانا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول