جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestمضبوط، شفاف ،منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام حکومتی ویژن ہے ، مریم...

مضبوط، شفاف ،منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام حکومتی ویژن ہے ، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مضبوط، شفاف ،منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام حکومت کا ویژن ہے۔بینکوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ مالیاتی تنظیموں، ماہرین اور معاشی ترقی کے ہر سٹیک ہولڈر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، صوبے کی ترقی کیلئے پنجاب بینک کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، بینک معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک مالیاتی استحکام، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام پنجاب حکومت کا وژن ہے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول