جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestدوست کیساتھ گھومنے پر شوہرنے بیوی کو گاڑی سمیت جلا ڈالا، خاتون...

دوست کیساتھ گھومنے پر شوہرنے بیوی کو گاڑی سمیت جلا ڈالا، خاتون ہلاک

نئی دہلی :  بھارت میں شوہر نے دوست کیساتھ گاڑی میں گھومنے پر بیوی سمیت گاڑی جلا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں انیلہ نامی خاتون اپنے ایک دوست کیساتھ گاڑی میں گھوم رہی تھی کہ جسے دیکھ کر شوہر پدم راجن طیش میں آگیا اور اپنی بیوی کی گاڑی کا پیچھا کیا۔

شوہر نے کولم سٹی ایسٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں بیوی کی گاڑی روکی اور پٹرول لگا کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا دوست زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع پر خاتون اور دوست کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںخاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دوران علاج چل بسی جبکہ دوست کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول