جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestعوامی احتجاج، جنوبی کورین صدر نے مارشل لاء ختم کردیا

عوامی احتجاج، جنوبی کورین صدر نے مارشل لاء ختم کردیا

سیول: جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے شدید عوامی احتجاج کے پیش نظر 6گھنٹوں کے اندر مارشل لاء ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا صد ر نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد مارشل لا کو ختم کر دیا جائے گا۔

صدر نے کہ کہ مارشل لاء منسوخ کردیا گیا ہے اور فوج بھی واپس بلا لی گئی ہے، اب قومی اسمبلی اراکین اشتعال انگیزیاں بند کریں۔اپوزیشن جماعتوں نے صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یون سک یول نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب مارشل لا منسوخی کے بعد فوج بیرکوں میں واپس چلی گئی ہے جبکہ ملک میں معطل انٹرنیٹ بھی بحال کر دیا گیا ہے، مارشل لاء کے خاتمے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد باہر نکل آئی اور جشن منایا۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول