جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestجعلی حکومت بغض عمران میں نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، بیرسٹر...

جعلی حکومت بغض عمران میں نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بغض عمران میں نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے،غریب پشتونوں کو پی ٹی آئی کارکن ظاہر کرکے ظلم ڈھائے جارہے ، نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے بھی پشتونوں کی تضحیک پر چپ سادھ لی ہے۔

جاری بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کے بغض میں نسلی تعصب پروان چڑھارہی ہے، جڑواں شہروں میں پشتونوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتو زبان بولنے والوں کو قیدی وین میں ڈال دیا جاتا ہے، غریب پشتونوں کو پی ٹی آئی کارکن ظاہر کرکے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے بھی پشتونوں کی تضحیک پر چپ سادھ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کی تضحیک دو ممالک کے درمیان نفرتوں کو بڑھاوا دے رہی ہے، افغان ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ان کی عزت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا پر پڑتا ہے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول