جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومBusinessسیمنٹ مینوفیکچررز کا ٹیکسز وڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ

سیمنٹ مینوفیکچررز کا ٹیکسز وڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ

کراچی: پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نومبر2024 کے دوران مقامی سیمنٹ کی ترسیلات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ نومبر 2024 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.58فیصد اضافہ سے 4.146 ملین ٹن رہی ۔گزشتہ ماہ مقامی سیمنٹ کی فروخت 2.39 فیصد اضافہ سے 3.342 ملین ٹن رہی ۔ نومبر میں برآمدات 21.27 فیصد اضافے کے ساتھ 662,374 ٹن سے بڑھ کر 803,258 ٹن ہو گئی۔

 ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدات)18.779 ملین ٹن رہی جو5.24 فیصد کم ہے ۔ برآمدات میں 28.73 فیصد کا اضافہ ہوا، برآمدات 3.128 ملین ٹن سے بڑھ کر 4.027 ملین ٹن ہو گئیں ۔حکومت سے مطالبہ دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی فروخت، خاص طور پر مقامی طلب میں اضافے کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی ناگزیر ہے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول