جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestچین نے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل علاقائی سمندری حدود کی بیس...

چین نے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل علاقائی سمندری حدود کی بیس لائنز اور چارٹ پر مئوقف اقوام متحدہ میں جمع کرا دیا

اقوام متحدہ میں چین  کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ (درمیان ، سامنے) نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل علاقائی سمندری حدود کی بیس لائنز اور چارٹ سے متعلق مئوقف اقوام متحدہ (یو این) میں جمع کرادیا ہے۔

چینی مشن نے ایک بیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی جانب سے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل علاقائی سمندری حدود کی بیس لائنز سے متعلق  عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کا مئوقف اور متعلقہ چارٹ اقوام متحدہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل برائے قانونی امور اور اقوام متحدہ کے قانونی مشیر اسٹیفن ڈی ماتھیاس کے پاس جمع کرادیا ہے۔

مئوقف اور چارٹ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ہوانگ یان ڈاؤ ہمیشہ سے چین کا علاقہ رہا ہے۔ 10 نومبر کو سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن ، علاقائی سمندر اور ملحقہ زون پر عوامی جمہوریہ چین کے قانون سمیت عالمی قوانین کے تحت چینی حکومت نے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل علاقائی سمندری حدود کا ازسرنو حدبندی کرکے اس کا اعلان کیا تھا۔

یہ چینی حکومت کا سمندری انتظام کو قانونی طور پر مضبوط بنانے کی سمت ایک فطری قدم ہے جو عالمی قوانین اور مشترکہ طریقہ کار سے مطابقت رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول