اسلام آباد: ملک میں پولیو کے مزید3 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسزکی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کیلئے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1کے تین کیسز کی تصدیق کی ہے۔
لیب کے مطابق کیسز ڈی آئی خان، کراچی کیماڑی اور کشمور میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق بچوں سے جمع کئے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جینیاتی طور پر اسی WPV1وائرس کے جینیاتی کلسٹر سے جڑے ہوئے ہیں۔3 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں روا ں سال مجموعی کیسز کی تعداد 59ہوگئی ہے جن مین 26کا تعلق بلوچستان سے، 16کا خیبر پختونخوا، 15کا سندھ جبکہ ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔