بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومChinaچین اور خلیج گنی کے ممالک کی بحری افواج سمندری سلامتی پر...

چین اور خلیج گنی کے ممالک کی بحری افواج سمندری سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گی

چین کےجنوبی ہانگ کانگ کے اسٹون کٹر جزیرے کی گودی سے چھانگشا میزائل ڈسٹرائر روانہ ہورہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور 19 خلیج گنی ممالک کی بحری افواج ایک سمپوزیم میں سمندری سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گی۔ سمپوزیم منگل سے جمعہ تک شنگھائی میں منعقد ہوگا۔

چینی وزارت قومی دفاع نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا سمپوزیم ہے جس کا مقصد چین ۔ افریقہ تعاون سے متعلق فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں طے شدہ اتفاق رائے کو عملی شکل دینے کے ساتھ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ سدا بہار چین- افریقہ برادری اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ سمندری برادری کا قیام ہے۔

اس تقریب کا مقصد چین ۔ افریقہ دوستانہ تعاون کو گہرا کرنا، سمندری سلامتی کے خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کرنا ہے۔

پہلا سمپوزیم 2022 میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول