چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کی صدارت کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) کے صدر اور سینیٹ کے صدر سمدیچ ٹیکو ہن سین سے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
چینی عوامی سیاستی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دیکر چین ۔کمبوڈیا تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی جاسکے۔
وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی کمبوڈیا کے ساتھ تبادلے و تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہشمند ہے تاکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین- کمبوڈیا برادری کے قیام میں زیادہ پیشرفت ہوسکے۔
ملاقات کے دوران ہن سین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین آہنی دوست ہیں اور کمبوڈیا چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون مضبوط بنانے، مضبوط باہمی تعاون کرنے ، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمبوڈیا ۔ چین برادری کے قیام میں پیشرفت کا خواہشمند ہے۔