بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومLatestپشاور ہائیکورٹ، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور کی 21 دسمبر...

پشاور ہائیکورٹ، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور کی 21 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے 21 دسمبر تک عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس شکیل احمد نے قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنماء فیصل امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار اپوزیشن لیڈر ہے اور ممبر قومی اسمبلی ہے، ان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیںجس پر جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں، پہلی ترجیح یہ ملک ہے، مسائل کو پارلیمان میں بیٹھ کر حل کریں۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ جب کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، اگر کوئی سیکیورٹی والا زخمی ہوتا ہے تو وہ بھی اس ملک کا بیٹا ہے۔جسٹس شکیل احمد نے عمر ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر زیادہ ذمہ داری بنتی ہے ،آپ اپوزیشن لیڈر ہے، حکومت کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چائے،مسائل مل بیٹھ کر حل کریں۔بعد ازاں عدالت نے دونوں کی 21 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول