جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومChinaسنکیانگ کی بڑی زمینی بندرگاہ پرسرحد پار مسافروں کے دورے 10 سال...

سنکیانگ کی بڑی زمینی بندرگاہ پرسرحد پار مسافروں کے دورے 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقہ کے ارمچی شہر میں لوگ دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کی جیمینے بندرگاہ نے رواں سال ایک لاکھ سرحد پار مسافروں کے دورے ریکارڈ  کئےجو کہ 10 سال میں سب سے زیادہ ہیں۔

مقامی  سرحدی معا ئنہ اسٹیشن کے مطابق جمعہ تک بندرگاہ پر رواں سال سرحدی داخلوں اور اخراج میں 250 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک دن میں 700 سے زائد افراد کے دورے ہوئے ۔

یہ بندرگاہ چین اور قازقستان کے درمیان ایک سرحدی گزرگاہ ہے جہاں کسٹمز کلیئرنس کے طریقہ کار میں آسانی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ اور چین کی ویزا ۔فری داخلہ فہرست کی توسیع کے ساتھ یہ سرحد پار سفر کے لیے ایک ترجیحی راستہ بن گیا ہے۔

 سرحدی معا ئنہ اسٹیشن کے ایک ڈویژن کے سربراہ یاؤ لین نے کہا کہ بندرگاہ مسافروں کے لیے معیاری اور موثر کسٹمز کلیئرنس خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہم مسلسل کسٹمز کلیئرنس میں مشکلات کو حل کرتے ہوئے بہتری لا رہے ہیں تا کہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول