جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومChinaچین کے وزیر خارجہ کی کرغز ہم منصب سے ملاقات

چین کے وزیر خارجہ کی کرغز ہم منصب سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں کرغزستان کے وزیر خارجہ  کولوبائیوف زین بیک مولدوکانووچ سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین کے جنوب مغربی شہر  چھنگ دو میں کرغزستان کے وزیر خارجہ کولوبائیوف زین بیک مولدوکانووچ سے ملاقات کی ہے۔

  وانگ  یی نے کہا ہے کہ دوطرفہ عملی تعاون کے تازہ نتائج دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے پناہ امکانات کو مکمل طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

وانگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام اور حمایت کی عمدہ روایات کو آگے بڑھائیں، باہمی تزویراتی اعتماد کو گہرا کریں، باہمی مفید تعاون کو بڑھائیں اور چین-کرغزستان جامع تزویراتی شراکت داری کو ایک نئے دور میں نئی سطح تک لے کر جائیں۔

چھنگ دو میں  5ویں چین-وسطی ایشیا وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے کولوبائیوف نے کہا کہ کرغزستان چین کے ساتھ اعلیٰ سطح تبادلوں کے اگلے مرحلے کی تیاری کا منتظر ہے اور اعلیٰ سطح کےتزویراتی مذاکرات کے طریقہ کار کے قیام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول