جمعرات, دسمبر 5, 2024
Google search engine
ہومLatestپاکستان ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضا مند

پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضا مند

دبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان نے یہ شرط عائد کی ہے کہ آئندہ بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا، تو پاکستان کیلئے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے ۔ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ آنے کی صورت میں یہ میچز پاکستان میں ہی ہونگے ، یو اے ای میں ہونیوالے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دے گا۔

پی سی بی ذرائع نے کہاہے کہ پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل بھی نہیں مانے گا۔دوسری طرف چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ نہ ہوسکی ،ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے ۔

آئی سی سی کی میٹنگ آئندہ 24 گھنٹے میں ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف سٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے ہیں۔ پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اوراس نے کہا ہے کہ آئی سی سی ہی معقول اور قابلِ عمل فارمولا دے گا تو بات آگے بڑھے گی۔

پاکستان کے آئی سی سی کو دیئے گئے مؤقف کے مطابق کوئی حل نکلے گا تو پاکستان قبول کرے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے سٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ، آئی سی سی بورڈ میٹنگ کسی بھی وقت بلائی جا سکتی ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول