بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومLatestڈی چوک بربریت کے بعد عمران کی رہائی کی تحریک مضبوط ہوگئی،...

ڈی چوک بربریت کے بعد عمران کی رہائی کی تحریک مضبوط ہوگئی، بیرسٹر سیف

پشاور:  مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد آئی عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ ان کی بھول ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے، بربریت کر کے جعلی حکومت نے اپنے پاں پر خود کلہاڑی ماری ہے، حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کیلئے کی مگر وہ خوفزدہ خود ہیں۔انہوں نے کہا کہ معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول