بدھ, دسمبر 4, 2024
Google search engine
ہومLatestمریم نواز کاشوگر کے پیدائشی مریض بچوں کیلئے مفت انسولین کی فراہمی...

مریم نواز کاشوگر کے پیدائشی مریض بچوں کیلئے مفت انسولین کی فراہمی کا اعلان

لاہور :  وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کیلئے مفت انسولین کی فراہمی کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے چیف منسٹر نوازانسولین پروگرام میں ٹائپ ون شوگرمریض بچوں کی رجسٹریشن کا آغازکردیا ہے ، اس حوالے سے خصوصی ہیلپ 1033بھی قائم کی گئی ہے، مفت انسولین کیلئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پربھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پرٹائپ ون ذیابیطس بچوں کو انسولین ان کے گھر پر پہنچائی جائے گی۔جاری بیان میں وزیراعلی مریم نوازنے کہاہے کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہیں انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے، ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کیلئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کوتاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے ہم والدین کا بوجھ بٹائیں گے،بچوں کے علاج کیلئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔

چائنہ اردو
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول