اسلام آباد : ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ مقدمے میں مطلوب ملزم کو عمان سے پاکستان پہنچنے پر گرفتارکرلیا ۔ ترجمان کے مطابق فلائٹ نمبر OV536کے ذریعے آنیوالے ملزم کی شناخت خاور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا ور وہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا ،ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جس کیخلاف گزشتہ سال 2023ء میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
متعلقہ تحاریر