شی جن پھنگ کی صدارت میں تادیبی معائنہ رپورٹ کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے سیاسی دفتر نے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے تادیبی معائنے کے تیسرے دور کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

سی پی سی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معائنہ رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ مرکزی پارٹی، سرکاری محکموں اور مالیاتی اداروں کے تنظیمی ڈھانچے مضبوط ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں نئی کامیابیوں کے باوجود مسائل موجود ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ معائنوں کے دوران جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں حل کیا جائے تاکہ موثر اصلاح کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

بیان کے مطابق تمام سطح پر پارٹی کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں سیاسی ذمہ داری کو مستحکم کیا جائے اور چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جراتمندانہ اور موثر اقدامات کئے جائیں۔ اہم شعبوں میں خطرات سے بچتے ہوئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ اصلاحات لائی جائیں۔

اجلاس میں بدعنوانی کے خلاف سخت موقف برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ بدعنوانی کے بنیادی اسباب اور اس کے ساز گار ماحول کے خاتمے اور مستقل اور دیرپا بنیادوں پر بدعنوانی سے نمٹنے پر بھی زور دیا گیا.

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts