چین،جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقہ کی کاؤنٹی لانگ شینگ کے گاؤں دا ژائی میں نئی بھرتی ہونے والی کالج گریجویٹس ایک تشہیری ویڈیو کلپ کی ایڈیٹنگ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین تعلیمی شعبے میں کالج کے فارغ التحصیل طلباء کو بھرتی کرنے کے لئے تقریبات کا اہتمام کررہا ہے جس کا مقصد تعلیم سے متعلق عہدوں پر مزید باصلاحیت نوجوانوں کو راغب کرنا ہے۔
وزارت تعلیم نے ایک حالیہ مراسلے میں کہا ہے کہ قومی ویب سائٹ پر کالج طلباءکی بھرتی کے لئے آن لائن سیشن شروع کیا جائے گا جس میں تعلیمی شعبے سے وابستہ ملازمت فراہم کرنے والوں کی معلومات دی جائیں گی۔
وزارت تعلیم کو توقع ہے کہ اس سیشن میں شریک آجر مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار آسامیاں پیش کریں گے۔
آن لائن سیشن کے علاوہ رواں ماہ کے آخر میں صوبہ جیلین کی شمال مشرقی نارمل یونیورسٹی میں ایک آف لائن بھرتی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
توقع ہے کہ چین میں بڑے اقتصادی خطوں سے ایک ہزار سےزائد آجرتعلیمی شعبے سے متعلق 30 ہزار سے زائد آسامیاں پیش کریں گے۔ان میں بیجنگ-تھیان جن-ہیبے علاقہ، یانگسی دریا کا ڈیلٹا خطہ، اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیج علاقہ شامل ہیں۔