چین کی امریکہ سے متعلق پالیسی مستقل ہے، چینی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی امریکہ سے متعلق پالیسی مستقل ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے متعلق چین کی پالیسی مستقل ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کے روز یومیہ پر یس بریفنگ میں امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم امریکی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ امریکہ سے متعلق چین کی پالیسی مستقل ہے ۔ چین امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر دیکھتا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts