چین کے اعلیٰ قانون ساز کی ہنگری کی قومی اسمبلی کے سپیکر سے ملاقات

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی ہنگری کی قومی اسمبلی کے سپیکر لازلو کوور سے بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے ہنگری کی قومی اسمبلی کے سپیکر لازلو کوور سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے کہا کہ رواں سال چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ مئی میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات صدا بہار جامع تزویراتی شراکت داری تک فروغ دیا۔

ژاؤ لے جی نے مزید کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

ژاؤلے جی نے کہا کہ چین ہنگری کی “مشرق کو کھولنا” پالیسی کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی ہم آہنگی کو فروغ دینے، ہنگری-سربیا ریلوے کی تعمیر میں تیزی لانے اور صاف توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر ہنگری کی قومی اسمبلی کے سپیکر لازلو کوور نے کہا کہ ہنگری ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ۔

لازلو کوور نے مزید کہا کہ ہنگری کی قومی اسمبلی چین کی این پی سی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں فعال کردار ادا کیا جاسکے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts