چینی صدر کی راتو نائیقاما لالابالوف کو فجی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

چین ، چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے راتو نائیقاما لالابالوف کو فجی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شی نے منگل کو اپنےمبارکباد کےپیغام میں کہا کہ فجی بحرالکاہل جزیرے کا پہلا ملک ہےجس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔

انہوں نے کہا کہ 49 برس قبل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد دونوں ممالک نے ان میں خاطر خواہ پیشرفت کی، دونوں اطراف کی عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا اور خطےو دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دیا۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین-فجی تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پائیدار،مستحکم ومسلسل فروغ اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد مہیا کرنے کے لئے لالا بالوف کے ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts