چین، خدمات کی تجارت میں ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران تیز رفتار اضافہ

چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے خدمات کی تجارت 2024 کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی تجارت میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا جس میں سفری خدمات نمایاں رہیں۔

وزارت تجارت کے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران چین میں خدمات کی تجارت کا حجم حجم تقریباً 55.2 کھرب یوآن (تقریباً 777.29 ارب امریکی ڈالرز) رہاجو گزشتہ برس کی نسبت 14.5 فیصد زائد ہے۔

خدمات کی برآمدات22.7 کھرب یوآن سےزائد رہی جو 15.3 فیصد اضافہ ہے جبکہ خدمات کی درآمدات 14 فیصد بڑھ کر 32.4 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جس سے تجارتی خسارہ 971.46 ارب یوآن رہا۔

سفر ی خدمات کی تجارت میں 42.8 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور یہ 15 کھرب یوآن سے زائد ہوگئیں جبکہ علم پر مبنی خدمات کی تجارت 5.3 فیصد بڑھ کر 21.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts