چینی اور بھارتی سرحدی افواج کا سرحدی علاقے کے معاہدوں کے نفاذ میں عملدر آمد

چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژانگ جیانگ میں بحری بندرگاہ پر چینی گائیڈڈ میزائل تباہ کن بحری جہاز نان ننگ لنگرانداز ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور بھارت کی افواج کے اگلے مورچوں پر تعینات دستے سرحدی علاقوں سے متعلق مسائل کے بارے حالیہ اتفاق رائے پر منظم طریقے سے عملدرآمد کررہے ہیں۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں متعلقہ امور پر معاہدے سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ژانگ نے کہا کہ چین اور بھارت سفارتی اور فوجی رابطوں کے ذریعے سرحدی علاقوں سے متعلق امور پر اتفاق رائے تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر کام کرے، اتفاق رائے پر مسلسل عمل درآمد کرے اور مشترکہ طور پر سرحدی علاقوں میں امن و امان کا تحفظ کرے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts